Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

Qasas ul Quran in Urdu Free Download by Maulana Hifz al-Rahman

 

ماضی کے واقعات میں زیادہ تر اللہ تعالی نے انبیا علیہم السلام کے واقعات بیان فرمائے ہیں اور ان کے علاوہ بعض نیک یا نافرمان افراد واقوام کے واقعات بھی مختلف جگہوں پر ذکر فرمائے گئے ہیں ،

قرآن کریم میں کل ستائیس(27) انبیا علیہم السلام کے واقعات ذکر فرمائے گئے ہیں، ان قصوں کو بیان کرنے سے قرآن کریم کا مقصود تاریخ نگاری نہیں بلکہ وہ ان قصوں کو یاد دلاکر ایک طرف تو تذکیر وموعظت کا سامان مہیا فرماتا ہے اور مسلمانوں کو انبیا کرام کی دعوت سے سبق لینے پر مجبور کرتا ہے اور دوسری طرف یہ واضح کردینا چاہتا ہے کہ سابقہ قوموں اور امتوں کے یہ بصیرت افروز سچے واقعات اس ذات گرامی کی زبان پر جاری ہو رہے ہیں جو بالکل امی ہیں اور انہونے آج تک کسی کے پاس رہ کر اس قسم کا کوئی علم حاصل نہیں کیا اس لیے یقیناً انہیں اللہ تعالی کی طرف سے باخبر کیا جاتا ہے

 اور جو وہ کلام تلاوت فرماتے ہیں وہ کوئی انسانی کلام نہیں خدائی کلام ہے ،پھر ان قصوں کے درمیان علم وحکمت کے بے شمار خزانے پوشیدہ ہیں اور ان کی ہر آیت انسانی زندگی کے ان گنت مسائل پر صحیح اور بہترین رہنمائی عطا کرتی ہے۔

 قرآن کریم نے پیش گوئی کے طور پر مستقبل کے واقعات بھی ذکر فرمائے ہیں اس قسم کے واقعات میں قیامت کی نشانیاں، قیامت کے احوال ،حشر ونشر کا منظر، دوزخ کی ہولناکیاں، جنت کی دل فریبیاں بیان کی گئی ہیں؛ چنانچہ قیامت سے پہلے زمین سے ایک جانور کا نمودار ہونا، یاجوج ماجوج کا خروج،صورِ اسرافیل ،سوال وجواب ،جہنمیوں کے باہمی مکالمے قرآن کریم میں متعدد جگہوں پر موجود ہیں۔ 


Post a Comment

0 Comments