Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

پیرِ کامل ناول از عمیرہ احمد

 


’’پیر کاملؐ ‘‘ نامی کتاب کا نام ہم نے آج سے تقریباً3برس قبل سُنا تو لگا کہ شاید ’’سیرت نبیﷺ‘‘ پرمبنی کوئی کتاب ہے۔ لیکن میرے دوست عقیل نے بتایا کہ یہ دراصل عمیرہ احمد کا وہ ناول ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھا گیا ہے اور جس کے چرچے چہار دانگ عالم میں پھیل گئے ہیں۔ ’’اس میں سیرت ہے اور نہ مذہبی بحث، ہاں مذہب اس ناول کی روح میں شامل ضرور ہے۔‘‘عقیل نے کہا۔ کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا توماہانہ خرچوں کو مینٹین کر نا پڑتا تھا۔گھر سے ایک قلیل رقم ملتی تھی۔ عقیل نے پیر کامل کا تعارف دے کرمجھ میں اِسے پڑھنے کی تحریک تو ضرور پیدا کی لیکن میں اِسے چاہ کر بھی نہیں خرید پایا۔ ہمارے ایک دوست ہیں، بارہمولہ کشمیر سے، امتیاز عبد القادر۔ عمر میں ہی نہیں بلکہ علم اور عمل میں ہم سے بڑے، بہت بڑے۔ 

میں شعبۂ اردو میں ماسٹرس کر رہا تھا تو آپ پی ایچ ڈی۔ ایک روز ہاسٹل میں ہمیں آپ کی میزبانی نصیب ہوئی۔لیکن امتیاز صاحب کا خاصہ یہ ہے کہ مفت میزبانی قبول نہیں کرتے۔ اپنے بیگ سے ’’ پیر کاملؐ‘‘ نکالی اور دستخط سمیت عنایت کر دی۔ امتیاز صاحب سے جو بھی واقف ہے خوب جانتا ہے کہ آپ کتابوں سے کس قدر انسیت رکھتے ہیں۔ لوگوں کے مشاغلِ خاص میں کھیل کود، سیر وتفریح اور Adventure شامل ہے تو کتابیں ’’تحفتاً‘‘ دینا آپ کامحبوب مشغلہ۔ کتابیں صرف ’’دیتے‘‘ نہیں بلکہ دے کر پورا ’’حساب‘‘ بھی لیتے ہیں۔

 ’’مطالعہ شروع کیا؟‘‘ ’’کیسی ہے کتاب؟‘‘ ’’اتنا تساہل کیوں؟‘‘ ’’پڑھنا شروع کردو‘‘ جیسے جملے کافی ہیں کہ ایک بندہ کتاب کی طرف متوجہ ہو جائے۔ سو ہم پر بھی جب پوچھنے کے یہ ’’وار‘‘ مسلسل برسنے لگے تو سُست طبیعت حرکت میں آگئی اور ہم نے کتاب کھول لی، بالآخر! کتاب کیا پکڑی (دراصل ’’پکڑائی گئی‘‘) تو کچھ ہی دنوں میں مطالعہ مکمل کر لیا۔ آج پورے تین سال بعد کتاب کو دوسری دفعہ پڑھ لیا تو وہی کیفیت طاری ہوئی جو کتاب کے پہلے مطالعہ سے ہم پر طاری ہوئی تھی۔ لیکن اِس بار آپ کو بھی شریک کر رہا ہوں۔

Read Online or Download pdf file

Post a Comment

0 Comments