Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

Seerat Imam ul Ambia PBUH by Dr. Iqbal Ali

 

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آپؐ کی ذات گرامی کو بہترین نمونہ قرار دے کر اہل اسلام کو آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کا حکم ارشاد فرمایا ہے، لہذا سیرت نبوی کو جانے بغیر آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اتباع رسول اور اطاعت رسول کو لازم اور فرض قرار دیا ہے۔ اس لحاظ سے سیرت نبوی کا مطالعہ از حد ضروری ہے تاکہ آپ کے احکامات اور دیگر اوامر ونواہی کے ساتھ ساتھ آپ کی پسند وناپسند کے بارے میں مکمل جانکاری ملے۔

 دین اسلام کی تبلیغ اور نشر واشاعت کے حوالے سے سیرت کا مطالعہ ناگزیر ہے، تاکہ جہاں ایک جانب ہر مبلغ تبلیغ کے اس مسنون طریقہ کار سے آگاہ ہو جس پر عمل پیرا ہو کر آپؐ نے عرب کی کایا پلٹ دی اور دوسرا اس مطالعے کے ذریعے مخاطب کو آپؐ کے اسوہ حسنہ سے متعارف کروا کر اور موقع بہ موقع سیرت کے واقعات سنا کر اسے رسول اللہؐ کی سیرت کے بارے میں یہ بتا سکے کہ دنیا وآخرت کی کامیابی کا رازصرف اتباع سنت مین میں مضمر ہے۔ 

ایک بات ذہن نشین رہے کہ قرآن کا فہم مطالعہ سیرت کے بغیر ناممکن ہے کیونکہ آپؐ ہی قرآن کی عملی تصویر اور کامل تفسیر ہیں۔ مسلمانوں کے لیے سیرت کا مطالعہ محض ایک علمی مشغلہ ہی نہیں بلکہ اہم دینی ضرورت ہے جبکہ غیر مسلموں کے لیے سیرت کے مطالعے کی نوعیت اس سے کچھ مختلف ہو سکتی ہے تاکہ انہیں اس بات کی جانکاری مل سکے کہ انہیں جس امن اور اطمینان قلب کی تلاش ہے، وہ انہیں صرف سیرت نبوی کے مطالعہ اور اس کے اتباع سے مل سکتی ہے۔ غیر مسلموں کا سیرت کے مطالعے سے ایک غیر مسلم پر یہ بات آشکارا ہوگی کہ رسول اللہؐ نے ایک قلیل عرصے میں دنیا میں ایک ایسا انقلاب کیوں کر برپا کر دیا اور عرب کی جاہل اور اجڑ قوم سے ایک ایسی کھیپ اور اْمت کیسے تیار کر دی کہ جس کے کارنامے تاریخ عالم کے ماتھے پر ایک جھومر کی طرح نمایاں نظررہے ہیں.


Read Online or Download

Post a Comment

0 Comments