Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

مسلمان جھوٹے خداؤں کے نرغے میں سلمان آصف صدیقی

خود کو تنہا اور بے سہارا سمجھنا دراصل تناظر کی خرابی کا مسئلہ ہے۔ ایمانی تناظر انسان کو کسی بھی حالت میں تنہا یا بے سہارا سمجھنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ایمانی تناظر انسان کو مسلسل اپنے رب کی طرف رجوع کرنے اور اسے پکارتے رہنے پر اکساتا ہے۔

 رب کی ہمہ وقت موجودگی اور قربت کا احساس نہ صرف انسان کو نفسیاتی طور پر قوت اور صحت فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے داعیاتِ نفس کو بھی پاکیزہ رکھتا ہے۔ ایک بامعنی زندگی کے لیے ہمیں اپنے طرزِ زندگی ہی کی نہیں بلکہ اپنے شعور اور نفسیاتی کیفیت کی بھی اصلاح ایمانی تناظر میں درکار ہے۔ -٢٠٢٠ میں کروناوائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا عالمی منظرنامہ اس گفتگو کا پس منظر اورمحرّک ضرور ہے، موضوع نہیں۔

 اس تحریر میں کچھ معروضات اور گزارشات ہیں اور کچھ سوالات :کچھ مصنف کے بارے میں سلمان آصف صدیقی تعلیمی نفسیات کے ماہر اور ایجوکیشنل ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر کے بانی اور ڈائریکٹر ہیں۔ آپ گزشتہ 25 برس سے تعلیم کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 

.آپ نے اس عرصہ میں اساتذہ، والدین اور طلبا کے لیے بہت سے تربیتی کورسز اور سیمینار مختلف ممالک میں منعقد کیے، بچوں کے لیے درسی کتب تیار کیں اور فکری حلقے شروع کیے

Download PDF Book Here

Post a Comment

0 Comments