Ad Code

Ticker

6/recent/ticker-posts

Al Hijama by Dr Amjad Ahsan Ali

 

انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔

 روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔زیر نطر کتاب ’’ الحجامۃ‘‘میں فاضل مرتبین نے مریض کی خدمت اور عیادت کےفضائل اور صحت کے بنیادی اصول قرآن وحدیث کی روشنی میں ذکر کرنےکے بعد

 احادیث کی روشنی میں حجامہ کاتعارف کروایا ہے او ر صحیح احادیث سے ثابت کیاکہ حجامہ کے ذریعے علاج سنت نبوی ﷺہے اور جن بیماریوں کاعلاج حجامہ کے ذریعے ممکن ہے اور جن بیماریوں کا علاج حجامہ کےذریعے نہیں ہوسکتا ہے ان کا بھی ذکر کردیا ہے اور آخر میں تصاویر کی مدد سے ان مقامات کی نشاندہی کردی ہے جن میں مختلف امراض میں حجامہ لگانے چاہیں ۔ الغرض حجامہ کے موضوع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں یہ ایک جامع کتاب ہے۔(م۔ا)

Post a Comment

0 Comments