اسلام ،دین فطرت ہے۔وہ ان تمام فطری جذبات کی قدرکرتاہے ،جوانسانی مزاج میں موجودہیں۔انہی میں سے ایک فطری جذبہ یہ بھی ہے کہ انسان خوشی کے تہوارمنانے میں دلچسپی رکھتاہے
۔اسلام نے انسان کے اسی فطری داعیےکی تکمیل کے لیے دوتہوار(عیدالفطراورعیدالاضحٰی)عطاکیے ہیں ۔لیکن اس کے ساتھ اسلام کی یہ بھی خوبی ہےکہ وہ انسان کوشتربےمہارکی طرح آزادنہیں چھوڑتاکہ وہ خوشی کےنام پرجوچاہیے کرتارہے،بلکہ خوشی منانے کاسلسلہ بھی بتلاتاہے ۔زیرنظرکتاب میں عیدین کےمسائل کوموضوع بحث بنایاگیاہے اوران سے متعلقہ ہرمسئلے کوقرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کیاہے ۔امتیازی خوبی یہ ہے کہ صرف صحیح یاحسن احادیث سےاستدلال کیاگیاہے ۔
عیدالفطرکی آمدآمدہے،فلہذاموقع کی مناسبت سے یہ کتاب ناظرین کی خدمت میں پیش کی جارہی
ہے ۔
Read Online or Download
0 Comments